Thursday, December 29, 2016

محمد یعقوب آسی کے یوٹیوب چینل پر

ہری پور سے جناب طاہر گل
https://www.youtube.com/watch?v=OnmKr56NCbE

Tahir Gul

آسی کا کرو کچھ: کیوں؟ کس لئے؟۔



دو رباعیاں


وافر جو مجھے درد ملا سب کو ملے
دولت جو ہوئی مجھ کو عطا سب کو ملے
کیوں میں ہی سزاوارِ عنایات رہوں
جو مجھ کو ملا، میرے خدا، سب کو ملے


اس دور میں بھی مہر و محبت ڈھونڈے
برفانی ہواؤں میں حرارت ڈھونڈے
آسیؔ کا کرو کچھ کہ یہ دیوانہ ہوا
سہمے ہوئے لوگوں میں ظرافت ڈھونڈے



مِری آنکھیں مجھے دے دو
وہ بھی اپنا ہی بلاگ ہے نا؟تو پھر یہاں کیا اور کیوں اور کس لئے؟

اُدھر نثر کا سلسلہ رکھا ہے۔
اور اِدھر
شعری کاوشوں میں اردو اور پنجابی غزل اور نظم کی معروف اصناف ہیں، 
 فارسی اور اردو شاعری سے پنجابی شعر میں ترجمہ ہے،
کچھ فارسی شعر اپنے بھی ہیں۔

یوٹیوب پر رکھی کچھ آڈیو ویڈیو کی باتیں بھی ہیں، 
اور، اور، اور ۔۔۔  اپنا ساتھ رہے گا تو اورباتیں بھی ہوتی رہیں گی۔